اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور قطر نے عراق و شام سے دہشتگردوں کو جمع کرکے انہیں ٹریننگ دینے کے بعد یمن بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے-
اس دہشتگردانہ اقدام کا مقصد یمن میں تحریک انصاراللہ کا مقابلہ کرنا ہے- ترکی اور یمن چاہتے ہیں کہ یمن میں تحریک انصاراللہ کو شکست دے کر یمن پر تسلط حاصل کرلیں-
یہ معاہدہ سعودی عرب کی ہم آہنگی بغیر انجام پایا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں شدید رقابت پھر سے شروع ہوگئی ہے-
ادھر ترک میڈیا کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یمن میں انصاراللہ سے لڑنے کے لئے دسیوں دہشتگردوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے-
ان افراد کو شام کے مختلف علاقوں سے استنبول منتقل کیا جائے گا- ترکی اور قطر کی ایرلائنیں ان افراد کو عدن لے جائیں گی-
.......
/169